حضوراکرمؐ نے اپنے صحابہؓ حضرت ابوبکر صدیق ، حضرت عمر ؓ، حضرت عثمانؓ

حضرت ابوبکر صدیق

ڈیلی ٹائمز! ایک رو زآپﷺ نے اپنے صحابہ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابو بکر سے پوچھا :ابو بکر آپ دنیا میں کیا چیز پسند کرتے ہیں انہوں نے جواب میں کہا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں او ل : آپ کے درمیان بیٹھا رہوں دوسرا آپ کو دیکھتا رہوں تیسرا اپنے مال کو آپ پر خرچ کروں پھر حضورﷺ نے حضرت عمر ؓ سے دریافت کیا کہ عمر ؓ آپ کیا پسند کرتے ہیں

حضرت عمر ؓ نے جواب میں کہا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں اول نیکی کا حکم دوں ، دوسرا برائی سے روکتا رہوں اگرچہسرعام ہو اور تیسرا حق بات کہوں اگرچہ سننے والوں کڑوی لگے ۔ او ر پھر حضور نے حضرت عثمان سے دریافت کیا کہ عثمان آپ کیا پسند کرتے ہیں حضرت عثمان نے جواب دیا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں اول لوگوں کو کھانا کھلاؤں دوسرا سلام کو پھیلاؤں اور تیسرا رات میں ایسے وقت نماز پڑھوں جب لوگ نیند کی آغوش میں ہوں اس کے بعد حضورﷺ نے حضرت علی ؓ سے دریافت کیا کہ علی ؓ آپ کیا پسند کرتے ہیں حضرت علی ؓ نے جواب دیا کہ حضورتین چیزیں پسند کرتا ہوں اول مہمان نوازی کروں دوسرا گرما کے موسم میں روزے رکھوں اور تیسرا دشمن پر تل وار سے وار کروں پھر آپﷺ نے حضرت ابو ذر غفاری سے دریافت فرمایا ابوذر آپ کیا پسند کرتے ہو حضرت ابو ذر غفاری نے جواب دیا حضور میں دنیا میں تین چیزیں پسند کرتا ہوں

اول بھوک دوسرا بیماری اور تیسرا م وت آپﷺ نے ان سے سبب پوچھتے ہوئے کہا آپ ان چیزوں کو کیوں پسند کرتے ہو انہوں نے جواب دیا کہ حضور بھوک اسلیے عزیز ہے کہ اس کے ذریعہ میرا دل نرم ہوتا ہے اور بیماری اس لیے محبوب ہے کہ اس کے ذریعے میرے گ ن ا ہ معاف ہوجاتے ہیں اور موت اس وجہ سے عزیز ہے کہ اس کے ذریعے میں اپنے پروردگار سے ملوں گا۔ اس کے بعد آپﷺ نے ارشاد فرمایا میرے لیے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند کروائی گئی ۔ اول خوشبو، دوسری نیک عورتیں ، اور تیسرے میرے آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے ۔ اسی اثناء حضرت جبرائیل تشریف لاتے ہیں اور فرماتے ہیں مجھے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہیں اول پیغام کو پہنچانا ، دوسرا امانت کو ادا کرنا اور تیسرامساکین سے محبت کرنا پھر حضرت جبرائیل آسمانوں کی جانب لوٹتے ہیں اور دوبارہ زمین پر واپس آتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ

حضور اللہ رب العزت آپ کو سلام کہتے ہیں اور ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ رب العزت کو تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہیں اول ایسی زبان جو اللہ کی یاد سے تر ہو ، دوسرا ایسا دل جو اللہ سے ڈرنے والا ہو اور تیسرا ایسا جسم جو مصائب اور آزمائشوں میں صبر کرنے والا ہو۔

Leave a Comment