تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دیدی گئی

تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن

ڈیلی ٹائمز! تعلیمی اداروںمیں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دیدی گئی جس کا نئے تعلیمی سیشن2021سے اطلاق ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت تک بچوں کو قرآن مجید کی تلاوت کروائی جائے گی، چھٹی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو ترجمہ کے ساتھ آیات پڑھائی جائیں گی، اساتذہ ہفتہ میں3 روز پرائمری سکول کے بچوں کو ناظرہ قرآن پڑھائیں گے۔نہم سے بارہویں جماعت کے بچوں کی ہفتے میں4 کلاسز ہوں گی،

ناظرہ قرآن کے ضروری مضامین کے علاوہ 50نمبر ہوں گے، نہم سے بارہویں جماعت کے بچوں کوبھی ناظرہ قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری ونجی سکولز دونوں پر عائد ہو گا۔

Leave a Comment