ایک گلاس تربوز سے جسم کی ساری گرمی ختم کریں

ایک گلاس تربوز

 ڈیلی ٹائمز! تربوز ہرکسی کا فیورٹ ہوتا ہے۔ آج آپ کو تربوز سے شربت بنانے کا آسان طریقہ اور دلچسپ چیز یہ کہ آپ اس کے بیج کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں تربوز کا شربت جسم کو ٹھنڈک اور سکون دیتا ہے۔ اور ساتھ جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتاہے۔ افطار میں سوفٹ ڈرنک کے بجائے اگر آپ تربوز کا شربت پئیں ۔ توآپ دیکھیں گے کہ اس سے نہ صرف آپ کا پیٹ پھولے گا اور نہ ہی آپ کو نزلے زکام کی شکایت ہوگی۔ تو اب آپ کو تربوز کا شربت بنانے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔

ایک تربوز لے لیں۔ اور اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ آپ تربوز اتنا لیں جس سے دوگلاس شربت بن جائے ۔ اس کٹے ہوئے تربوز کو گرینڈ ر میں ڈال دیں۔ اس میں ایک لیموں کارس ڈال دیں۔ تھوڑا سا روح افزاء ڈال دیں۔ او ر دو چٹکی کالا نمک ڈال دیں۔ اور آخر میں اگر آپ چاہیں تو اس میں چینی بھی ملا سکتے ہیں۔ ویسے چینی کی کوئی خاص ضرور ت نہیں ہے۔ لیکن بعض لوگوں کو پسند ہوتی ہے۔ وہ اس میں ڈال سکتے ہیں۔ اب ان تمام چیزوں کو اچھی طرح سے بلینڈ کرلیں۔ آخرمیں اس میں آئس کیوبز ڈال دیں۔ اور ہلکا سا بلینڈ کرلیں۔ اور دیکھیں گے کہ کتنے جلدی یہ شربت بن گیا ہے۔ ایسا ذائقہ دار مشروب جس کو پینے کے بعد آپ دوسرے مشروبات کو شاید پسند بھی نہ کریں۔ تو بنا کر اس کواستعمال ضرور کریں۔ افطاری کے لیے بہت اچھا مشروب ہے۔

اور آپ کے پیٹ میں گیس بھی نہیں بننے دے گا۔ اب اس کے جو بیج رکھ لیے تھے اب ان کواستعمال کیسے کرنا ہے؟ سب سے پہلے ان بیجوں کو خشک کرلیں۔ خشک کرنے کے بعد ان کو گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کرلیں۔ اور محفوظ کرلیں۔ اب جلدی سے جان لیتے ہیں کہ تربوز کے بیجوں کا قہوہ بنانے کا آسان طریقہ ۔ اس کے لیے ایک پین میں آٹھ کپ پانی ڈال دیں۔ اور تربوز کے بیجوں کا پاؤڈر اس میں ایک سے ڈیڑ ھ چمچ ڈال دیں۔ اس کو درمیانی آنچ پر اتنا پکائیں کہ یہ آٹھ کپ سے چارکپ رہ جائے ۔ جب پانی چار کپ رہ جائے تو ہمارا یہ تربوز کے بیجوں کا قہوہ بن کر بالکل تیار ہے ۔ آپ نے چند دن تک اس کا استعمال جاری رکھناہے۔ وہ کچھ اس طرح سے ہے کہ پہلے دو دن آپ اس کو پئیں۔ اور ایک دن کا وقفہ کریں ۔ پھر دو دن اس کااستعمال کریں۔ اور ایک دن کا وقفہ کرنا ہے

۔ یہ بیج جسم میں بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتے ہیں۔ انسولین کی مقدار کو گھٹا کر آپ کا شوگر تیزی سے کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان بیجوں میں کیلوریز زیادہ پائی جاتی ہے۔ جو آپ کی جسمانی طاقت کو بڑھاتی ہیں۔ ایسے لوگ جو جلدی تھک جاتے ہیں وہ اس کے استعمال سے انرجی حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment