دنیا کے مہنگا ترین 27 کروڑ کے جوتے؟

27 کروڑ کے جوتے؟

ڈیلی ٹائمز! دنیا کا مہنگا ترین لباس ، گھڑی ، فیشن گلاسز، جیکٹ، اور دیگر ملبوساتی چیزوں اور ان کی مہنگی قیمتوں کے بارے میں آپ اکثر سنتے ہی ہوں گے۔ وہیں اب دنیا کے مہنگے ترین جوتوں کے بارے میں بھی آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس نے قیمتِ فروخت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔امریکا کے معروف ریپر اور گلوکار کانیے ویسٹ کے مقبول اسپورٹس کمپنی کے نائیکیکمپنی کے جوتے ہیں۔کانیے ویسٹ نے یہ جوتے 2008 میں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں ‘ہے ماما’ اور ‘اسٹرونگر’ کی پرفارمنس کے دوران پہنے تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے ‘اے پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق برانڈ سودبیز نے اعلان کیا کہ ‘گریمی ‘ میں پہنے گئے کانیے ویسٹ کے نائیکی ایئر ییزی ون 18 لاکھ ڈالر (27 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئے۔یہ جوتے ریئرز نامی، اسنیکر انویسٹمنٹ مارکیٹ پلیس نے خریدے ہیں۔کانیے ویسٹ جوتوں نے اب تک سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ وہ پہلے جوتے ہیں جن کی قیمت 10 لاکھ ڈالرز سے تجاوز کرگئی۔12 نمبر کے ان جوتوں کو گلوکار و ریپر کانیے ویسٹ اور مارک اسمتھ نے ڈیزائن کیا تھا جو نرم سیاہ چمڑے سے بنے ہیں، جس کے اوپری حصوں پر سوراخوں کے ذریعے ڈیزائننگ عمل میں لائی گئی ہے۔اس ڈیزائن میں ییزی فیئر فوٹ اسٹریپ اور سگنیچر ‘وائے’ بھی موجود ہے

۔کانیے ویسٹ کے ان جوتوں کی قیمت 2020 میں نیلام کیے گئے اسنیکر کی جوڑی سے 3 گنا زیادہ ہیں جو 6 لاکھ 15 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئے تھے۔‎ شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہاہے کہ میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ میں جلد سے جلد اپنے ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے کا کام مکمل کرلوں ، اپنے ہاتھ سے قرآ ن پاک کے دس پارے لکھ چکی ہوں ۔ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں اپنے رب کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے سیدھا راستہ دکھایا ورنہ مجھ نا چیز میں طاقت نہیں تھی کہ میں سیدھے راستے پر چلتی ۔ انہوںنے کہا کہ شوبز چھوڑنے کے بعد جتنا وقت بھی خدا کی یاد میں گزاراہے وہ میری زندگی کا سب سے حسین اورخوبصورت وقت ہے ۔میں سوچتی ہوں کاش میں نے ماضی میں اتنا وقت ضائع نہ کیا ہوتا

لیکن ہدایت ملنے پر رب کی رضا پر راضی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ماضی کی غلطیوں اورکوتاہیوں کی خدا کی ذات سے معافی مانگتی ہوںاوروہ ذات بڑی رحیم و کریم ہے ۔

Leave a Comment