ٹوتھ پیسٹ سے پھٹی ہوئی ایڑھیوں کو نرم و ملائم بنانے کا آسان طریقہ جانیں

ٹوتھ پیسٹ

ڈیلی ٹائمز! ایڑھیوں کے پھٹنے کی شکایت خواتین کو ہر وقت ہوتی ہے، کیونکہ کچھ خواتین کی جلد خراب ہونے کی وجہ سے ان کی ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں تو کچھ خواتین اپنے پیروں کا خاص خیال نہیں رکھتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں، ایسے میں کئی ٹوٹکے ہم نے بھی آپ کو بتائے ہیں اور آج ہم آپ کو گھر میں موجود ٹوتھ پیسٹ سے ان پھٹی ایڑھیوں کو نرم و ملائم بنانے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔٭

ایک آلو کا چھلکا موٹا سا اتار لیں، اس پر ٹوتھ پیسٹ ڈالیں، اور اس کو اچھی طرح اپنی ایڑھیوں پر رگڑیں۔ 5 منٹ تک رگڑیں اور پھر اپنی ایڑھیوں کو گیلے کپڑے سے صاف کرلیں۔ پھر ایک چمچ لیموں کا رس لیں اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کرکے ایڑھیوں پر لگائیں اور روزانہ ایڑھیوں میں گرم پٹی باندھ کر سوئیں، اس طریقے سے آپ کی ایڑھیاں نرم ملائم ہو جائیں گی۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ گاڑی کے ٹائر کالے ہی کیوں ہوتے ہیں؟

پاکستان ٹائمز! دنیا بھر میں آپ کہیں بھی چلے جائیں ٹائر چاہے جہاز کا ہو سائیکل کا ہو یا پھر کسی گاڑی کا ہمیشہ کالے رنگ کا ہی ہوتا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آخر ٹائرز کا رنگ کالا ہی کیوں ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو دیں گے وہ معلومات جس کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔دراصل پچھلے زمانے میں ٹائر لکڑی کے ہوا کرتے تھےجنہیں ہموار سطح پر چلانا بہت مشکل تھا لیکن 1895 میں ربڑ کے ٹائر ایجاد کر لئے گئے جو ہم آج بھی استعمال کر رہے ہیں،لیکن یہ ٹائر کالے رنگ کا ہوتا ہے جبکہ ربڑ کا اصل رنگ کالا نہیں ہوتا بلکہ یہ سفید رنگ کا ہوتا ہے تو پھر ٹائر کا رنگ کالا کیوں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔جب ربڑ کے ٹائر ایجاد کئے گئے تو ان کا رنگ سفید ہی ہوا کرتا تھا لیکن پھر آہستہ آہستہ یہ سفید کے بجائے کالے رنگ میں تبدیل ہو گئے، ایسا کیوں ہوا؟ دراصل اس کی وجہ ایک کیمیکل ہے جس کو بعد میں ٹائر بنانے میں شامل کیا گیا،

اس کیمیکل کا نام کاربن بلیک ہے، کاربن بلیک ایک ایسا کیمیکل ہے جو ٹائر کی مضبوطی کو بڑھاتا ہے اور ٹائر زیادہ دیر تک استعمال کے قابل رہتا ہے یہ کاربن بلیک ٹائر کو گرم ہونے سے بھی بچاتا ہے۔تو اس ہی کاربن بلیک کی وجہ سے ربڑ کا رنگ سفید سے کالا ہوا اور یوں اب تمام دنیا بھر میں استعمال ہونے والے ٹائرز کا رنگ کالا ہی ہوتا ہے۔<

Leave a Comment