فواد خان کو دوران سفر کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟

فواد خان

ڈیلی ٹائمز! معروف اداکار و میزبان آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ فواد خان کو جہاز میں سفر کے دوران جہاز کے ہِلنے سے بہت ڈر لگتا ہے۔آغا علی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں نے اور فواد خان نے ایک ساتھ بہت زیادہ سفر کیا ہے، یوں تو فواد خان بے حد نڈر اور دلیر انسان ہیں، ہم کئی ایسی جگہوں پر گئے جہاں بھوت وغیرہ کی چیزوں سے ہم خوفزدہ ہو جاتے تھے

لیکن فواد نہیں ڈرتا تھا۔آغا نے بتایا کہ فواد ایک چیز سے بہت ڈرتا تھا، جہازہِلا نہیں اور وہ کہنا شروع ہو جاتا تھا کہ یہ زیادہ نہیں ہِل رہا، مجھے نہیں لگ رہا یہ صحیح ہے۔اداکار نے کہا کہ میں ان سے کہتا تھا کہ نہیں خان صاحب کچھ نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی جہاز کے اچانک ہِلنے سے ڈر جاتے تھے۔

مہوش حیات کا عمران خان کے بعد وزیراعظم بننے کا عندیہ

پاکستان ٹائمز! پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا ۔سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے ۔وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان اداکارہ سے سوال کرتے ہیں کہ ’کیا آپ سیاست میں آئینگی ؟‘۔جس کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات کہتی ہیں کہ ’جی ہاں انشاء اللہ ! میں سیاست میں ضرور آؤں گی۔‘ایک سوال پر اداکارہ نے نے کہا کہ ’میرا ارادہ ملک میں بہتری لانا ہے، اب وہ پارلیمانی سیاست سےآئے یا پارٹی سیاست سے آئے، یہ تو وقت بتائے گا۔‘مہوش حیات نے کہا کہ ’میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاست سے بہت متاثر ہوئی ہوں کیونکہ اْن کی وجہ سے ملک میں کافی تبدیلی بھی آئی ہے اور وہ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔‘اداکارہ نے اْمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’جب عمران خان کرکٹر ہونے کے ساتھ وزیراعظم بن سکتے ہیں

تو ایک اداکارہ بھی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال سکتی ہے‘۔اْنہوں نے کہا کہ ’میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی ہوں لیکن آگے جاکر کسی نے تو اْن کی کْرسی سنبھالنی ہے تو میں اْس کیلئے اْمیدوار ہوں۔‘

Leave a Comment