مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کے کیس میں مفتی عزیز الرحمان کیخلاف چالان تیار

مفتی عزیز الرحمان کیخلاف

پاکستان ٹائمز! 0پولیس نے مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کے کیس میں مفتی عزیز الرحمان کاچالان تیار کرلیاجس میں مفتی عزیز الرحمن کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چالان میں مفتی عزیز الرحمان کے پانچ بیٹوں کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے،بیٹوں پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کی ویڈیو اورمدعی صابر شاہ کے پولیس کو بیان کیے گئے ریکارڈ کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سماعت سے قبل چالان پراسکیوشن برانچ میںجمع کرایا جائے گا۔

لاہور، لڑکی نے آشناکیساتھ مل کر اپنی ماں کومارکردیا

پاکستان ٹائمز! لاہور کے علاقہ شاد باغ میں نوجوان نے 50 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ نسیم بی بی شادباغ میں اپنی بیٹی ثناء سے ملنے آئی تو وہاں اس کے دوست حیدر کو دیکھ کر مشتعل ہوگئی۔ جس کے بعد ماں بیٹی میں تلخ کلامی ہوئی تو ملزم حیدر نے نسیم بی بی پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں نسیم بی بی شدید زخمی ہو گئی۔شدید زخمی حالت میں نسیم بی بی کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کہاکہ واقعہ کے بعد ثنا اور ملزم حیدر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ واقعہ کے پیچھے کی کہانی معلوم کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی کہ آیا 50 سالہ نسیم بی بی اپنی بیٹی ثنا کے دوست حیدر کو دیکھ کر اتنی آگ بگولہ کیوں ہوئی اور اس قدر تلخ کلامی کیوں ہوئی کہ حیدر نے فائرنگ کر کے ثنا کی والدہ کو ہی موت کے گھاٹ اتاردیا۔

Leave a Comment