لاہور، لڑکی نے آشناکیساتھ مل کر اپنی ماں کومارکردیا

لڑکی نے آشناکیساتھ

پاکستان ٹائمز! لاہور کے علاقہ شاد باغ میں نوجوان نے 50 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ نسیم بی بی شادباغ میں اپنی بیٹی ثناء سے ملنے آئی تو وہاں اس کے دوست حیدر کو دیکھ کر مشتعل ہوگئی۔ جس کے بعد ماں بیٹی میں تلخ کلامی ہوئی تو ملزم حیدر نے نسیم بی بی پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں نسیم بی بی شدید زخمی ہو گئی۔

شدید زخمی حالت میں نسیم بی بی کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کہاکہ واقعہ کے بعد ثنا اور ملزم حیدر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ واقعہ کے پیچھے کی کہانی معلوم کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی کہ آیا 50 سالہ نسیم بی بی اپنی بیٹی ثنا کے دوست حیدر کو دیکھ کر اتنی آگ بگولہ کیوں ہوئی اور اس قدر تلخ کلامی کیوں ہوئی کہ حیدر نے فائرنگ کر کے ثنا کی والدہ کو ہی موت کے گھاٹ اتاردیا۔

Leave a Comment