چترال، 3 سگی بہنیں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق

چترال، 3 سگی بہنیں

پاکستان ٹائمز! چترال کے علاقے کریم آباد کے مقام پر 3 سگی بہنیں دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔تینوں بہنیں قالین دھو رہی تھیں کہ ایک بہن دریا میں جاگری جسے بچانے کی کوشش میں دوسری دو بہنیں بھی ڈوب گئیں۔ڈوبنے والی تینوں بہنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

جس کے بعد شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث نالہلئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی اور ساڑھے 10 فٹ تک پہنچ گئی، سب سے زیادہ بارش گولڑہ میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔فلڈ کنٹرول روم نے تمام اداروں کو آبی آفت سے نمٹنے کے لیے رین الرٹ جاری کردیا، اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے، بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور عارضی ٹریپنگ کی شکایات بھی سامنے آئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں ہفتہ سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ توقع ہے،مون سون ہوائیں آج شدت کے ساتھ کشمیر و شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوچکی ہیں۔

Leave a Comment