ہاتھوں سے کھانا کھانا سنت نبویؐ ہے،ماہرین طب بھی تحقیقات میں فوائد تسلیم

کھانا سنت نبویؐ

پاکستان ٹائمز! حضرت کعب بن مالک ؓ فرماتے ہیں : کہ جناب پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں (یعنی )انگوٹھے اور شہادت اور بیچ کی انگلی سے کھانا تناول فرمایا کرتے اور اپنے ہاتھ یعنی انگلیوں کو پونچھنے سے پہلے چاٹ لیا کرتے پھر اسے دھو ڈالا کر تے تھے‘‘۔چمچ کی جگہ ہاتھوں سے کھانا خوراک کا ذائقہ بہتر بنادیتا ہے مگر ایسا کرنے سے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان بھی ہوتا ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔اسٹیونز انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ خوراک کو چھونا دماغ کے ایسے نظام کو متحرک کرتا ہے جو نوالے کے منہ میں پہنچنے سے پہلے یہ خیال کرنے پر مجبور کردیتا ہے کہ غذا مزیدار ہےاور چمچ کانٹے کے مقابلے میں زیادہ اطمینان کا احساس دلاتا ہے۔ مگر محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ یہ اثراتایسے افراد میں نظر آتا ہے جو عام طور پر ہاتھ روک کر کھانے کے عادی ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں جو لوگ ہر طرح سے غذا کو کھانے کے عادی ہوتے ہیں، انہیں ہاتھوں سے کھانے میں اس کا ذائقہ زیادہ بہتر محسوس نہیں ہوتا۔ تحقیق کے لیے 45 رضاکاروں کو پنیر کھانے کا کہا گیا مگر آدھے افراد کو ہاتھوں سے جبکہ باقی لوگوں کو اسٹک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جریدے جرنل آف رٹیلنگ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ اس سےصرف لوگوں کے اندر کھانے کی خواہش میں ہی اضافہ نہیں ہوتا

بلکہ ہوٹلوں کے لیے ایک سادہ طریقہ ہے جو کھانے کے تجربے کو صارفین کے لیے زیادہ لطف اندوز بنادیتا ہے

Leave a Comment