کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے والی چند آسان ٹپس

کریلے

پاکستان ٹائمز! کریلا ایک ایسی سبزی ہے جو بہت کم افراد کو ہی پسند ہوتی ہےتاہم مختلف طریقوں سے اس کی کڑواہٹ کم کرکے اسے مزیدار بنایا جاسکتا ہے۔اپنے منفرد ذائقے کی بدولت یہ منہ کا ذائقہ بدلنے میں کامیاب رہتی ہے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ سبزی متعدد وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔اس کو کھانے سے ذیابیطس سمیت متعدد امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

اکثر افراد اس میں قیمہ بھر کر کھانا پسند کرتے ہیں اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو اس کی کڑواہٹ کو ختم کرنے کا ایک آسان طریقہ موجود ہے۔اس کے لیے درج ذیل دیئے جانے والے آسان 5 نکات پر عمل کریں۔جب سطح کو ہموار کردیں تو کریلے کے ٹکڑے کرلیں اور اسے پکانے سے پہلے بڑے بیجوں کو نکال دیں، ایسا کرنے سے کڑواہٹ کافی حد تک ختم ہوجائے گی۔جب کریلے سے کڑواہٹ دور کرنا چاہتے ہوں تو نمک اس حوالے سے بہترین مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس کے لیے کریلوں کے ٹکڑوں کو نمک کی اچھی خاصی مقدار میں رگڑیں، اس کے بعد برتن میں ڈال دیں اور پکانے کے لیے 20 سے 30 منٹ کا انتظار کریں۔نمک لگانے کے بعد کریلے کا عرق نکالنا مت بھولیں، اس کے بعد نلکے کے نیچے رکھ کر پانی کھولیں اور بہتر نتیجے کے لیے ایک بار پھر

اس کا عرق نکالنے کی کوشش کریں۔کریلے سے کڑواہٹ دور کرنے کے لیے ایک اور ذریعہ پھیکا دہی ہے، کریلے کے ٹکڑے دہی میں کم از کم ایک گھنٹے تک ڈبو کر رکھیں اور اس کے بعد ہی اسے پکائیں۔

Leave a Comment