اسکردو میں موج مستیاں ۔۔مہوش حیات کو آخرکار پیار ہوگیا

مہوش حیات

پاکستان ٹائمز! پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات پاکستان کے انتہائی شمال کی دیومالائی سرزمین گلگت بلتستان کے صدر مقام اسکرود کی محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق اداکارہ نےانسٹاگرام پر اسکردو شہر کی سیر تفریح کرنے کی اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداح کے ساتھ ساتھ دیگر اداکار واداکارائیں بہت پسند کر رہی ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہوش حیات نے سبز رنگ کا ہوڈ پہن رکھا ہے

اور وہ اسکردو کے ایک سحر انگیز حد تک خوبصورت مقام پر کھڑی ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’ اسکردو یو آر لوو۔‘ خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ‘فینی خان’ میں کام کرنے سے انکار کیا تھاجس کے بعد ایشوریا رائے بچن نے اُس فلم میں کام کیا۔

مسلمان ضرور جان لیں ، شوہر کا بیوی سے کتنے دن دور رہنے پر نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟جانیں اہم معلومات

پاکستان ٹائمز! بیرون ملک جاب کرنے والوں کو 1سال بعد اور بعض کو دو سال بعد چھٹی ملتی ہے اور بعض افراد تو پیسے کی لالچ میں جلدی واپس جاتے ہی نہیں ہیں۔ ایک شادی شدہ مرد زیادہ سے زیادہ کتنی مدت تک بیوی سے دور بیرون ملک قیام کر سکتا ہے، دور جدید کے مطابق احسن و افضل عمل کیا ہےتاریخ الخلفامیں جلال الدین سیوطی رحم اللہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ ذکر کیا ہےکہ آپ رات کے وقت گشت کر رہے تھے تو ایک گھر سے ایک عورت کی آواز آرہی تھی اور وہ کچھ اشعار پڑھ رہی تھی۔مفہوم یہ تھا کہ اس کا شوہر گھر سے کہیں دور چلا گیا تھا اور وہ اسکے فراق میں غمزدہ تھی۔کر سکتی ہے تو زوجہ نے جواب دیا کہ تین سے چار ماہ۔ آپ نے حکم جاری کر دیا کہ ہر فوجی کو چار ماہ بعد ضرور چھٹی دی جائے تاکہ ہر فوجی اپنی بیوی کا حق ادا کر سکے۔ (تاریخ الخلفا : 142) علماکرام فرماتے ہیں کہ

چار ماہ تک اگر شوہر عورت کا حق ادا نہ کرے تو عورت کو حق حاصل ہے کہ وہ خلع کا مطالبہ کرے یہ اس صورت میں ہے جب عورت راضی نہ ہو۔اس لیے شوہر کو چاہیےکہ وہ عورت کو راضی رکھے اور ہوسکے تو کم از کم سال میں ضرور اپنے گھر کا چکر لگائے ، اگر ممکن ہو تو عورت کو اپنے ساتھ ہی رکھے۔ باہمی رضامندی سے اگر زیادہ وقت دور رہ سکتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر فتنہ کا خوف ہو تو پھر رضامندی بھی بے فائدہ ہے کیونکہ زیادہ عرصہ تک گھر واپس نہ آنا بہت سے نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔

Leave a Comment