ٹماٹر اور ہلدی کا بتائے گئے طریقے سے استعمال کرے آپ کے چہرے کا رنگ صاف ہو جا ئے گا

ٹماٹر اور ہلدی

پاکستان ٹائمز ! خوبصورت نظر آنے کے شوق میں خواتین ہر قسم کی وائٹننگ کریمیں اور ٹوٹکے استعمال کرتی ہوئی نظر آتی ہیں جس سے ان کو کوئی فائدہ نہ ہو تو بتانے والے کو برا بھلا کہتی ہیں اور اگر فائدہ ہو جائے تو اس کی تعریفیں کتی نہیں تھکتی ہیں۔ مگر ہماری ویب میں آج تک آپ کو جو بھی بیوٹی ٹپ بتائی گئی وہ آزمودہ بھی تھی اور ڈاکٹر یا اسپیشلسٹ کی بتائی گئی خاص ٹپس تھیں

۔ آج بھی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں خراب جلد کے لئے ایسی بہترین اور آزمودہ ٹپ جس سے استعمال سے نہ صرف آپ کی جلد پر موجود داغ دھبے، کالے نشانات، جھائیاں اور جلی ہوئی خراب جلد صاف ہوگی بلکہ چہرے پر تازگی بھی آئے گی۔٭ ایک ٹماٹر کا رس نکالیں اور اس میں لیموں کا رس شامل کرکے مکس کرلیں۔٭ ایک چمچ چاول کے آٹے میں دو چمچ بیسن، ایک چمچ ہلدی اور دو چمچ ایلوویرا جیل مکس کریں.٭ پھر تمام چیزوں کو ملائیں اور 20 منٹ کے لئے چہرے اور جلد پر لگالیں۔٭ خُشک ہونے پر روئی کو گلیسرین میں ڈبوئیں اور اس سے چہرے کو صاف کرلیں۔٭ اس ٹپ کو روزانہ استعمال کریں اور جلد سے جلد فائدہ اٹھائیں

استری کو بغیر چلائے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟جانیئے بجلی کا بِل بچانے کے 4 آسان طریقے

گھر میں موجود الیکٹریکل اشیاء کا استعمال ہر کوئی کرتا ہے کیونکہ یہ ہماری آسانی کے لئے ہوتی ہیں مگر ہم ان کو اتنا زیادہ استعمال کرلیتے ہیں کہ ہمارا بجلی کا بل بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے لیکن اگر ہم ان چیزوں کو احتیاط سے استعمال کریں تو ہمارا بجلی کا بل بھی کم آئے گا اور تمام الیکٹریکل اشیاء بھی زیادہ مدت تک چلیں گی۔استری کو بغیر چلائے بھی استعمال کرسکتی ہیںاس کے لئے چولہا جلائیں

اس پر توا رکھیں اور استری کو اس کے اوپر رکھ دیں کچھ دیر بعد ہٹائیں یہ گرم ہو جائے گی لیجیئے بس اب اس استری سے کپڑوں پر استری کرلیں ساری سلوٹیں ختم ہو جائیں گی اور کپڑے چمکدار نظر آئیں گے۔مائیکرو اون میں جب بھی کسی چیز کو گرم کرنے کے لئے رکھیں اس کے اوپر ڈھکن لازمی رکھیں تاکہ جب آپ اس کو نکال کر رکھیں تو ڈھکن کی گرمائش کی وجہ سے کھانا دیر تک گرم رہے اور دوبارہ اوون کو چلانا نہ پڑے۔کوشش کریں کہ رات کے وقت بلب کا استعمال زیادہ کریں اور دن میں تمام بجلی کے بلبوں کو بند رکھیں، باتھ روم میں بھی بلا ضرورت لائٹ نہ جلائیں۔ٹی وی دیکھنے کے فوری بعد اس کا سوئچ نکال دیں تاکہ ٹی وی مکمل طور پر بند ہو جائے، ہمارے یہاں لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ ٹی وی کو ریمورٹ سے بند کرکے چھوڑ دیتے ہیں جبکہ یہ سب سے زیادہ بل بڑھنے کی وجہ بنتا ہے۔

Leave a Comment