خشک دھنیا بھی آپ کے لیے فائدے مند ہے،جانیں اس نسخےمیں

خشک دھنیا

پاکستان ٹائمز ! خشک دھنیا ہم سب کے گھروں میں موجود ہوتا ہے جس کو عموماً کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے یا پھر اس کی چائے بنائی جاتی ہے۔ اس میں مینگنیز، فیٹی ایسڈز، اومیگا تھری، کاپر، کیلشیئم، فاسفورس، زنک، وٹامن بی 1 ، بی 3 ، کے، سی، ڈی ، ای اور لائیکوپین وغیرہ پایا جاتا ہے۔ جوکہ ہماری صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے ۔ مگر ہمیں اس کی افادیت سے آگہی نہیں ہے

کیونکہ سوکھے دھنیے کو کھانے کا ذائقہ بڑھانے سے زیادہ کوئی خاص استعمال کسی کو معلوم نہیں ہوتا۔ آج ہم بتاتے ہیں آپ کو خشک دھینے کے کئی فوائد جن کو جان کر آپ بھی ایک مرتبہ استعمال تو ضرور کریں گے۔خشک دھنیے میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے اور چربی کو گھٹانے کی طاقت پائی جاتی ہے، اس کے لئے آپ دھنیے کی چائے بھی پی سکتے ہیں۔دھنیا خون میں بڑھنے والے بلڈ شوگر کی روک تھام اور انسولین کی مقدار کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔بڑی آنت کے مسائل اور اس میں موجود گندگی کی صفائی کرنے میں دھنیے کو مفید سمجھا جاتا ہے۔جسم میں درد کی شکایت ہو یا سوجن کی،دھنیے کا پائوڈر ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ پی لیں

اگر برتن دھونے سے آپ کے ہاتھ پھٹ کر خراب ہوگئے ہیں،جانیں ہاتھوں کو نرم بنانے کے لئے کیا ٹوٹکہ ہیں

خواتین کے ہاتھ اکثر پھٹے پھٹے رہتے ہیں اور بعض خواتین کے ہاتھ تو اتنے زیادہ سخت ہوتے ہیں کہ جو بھی ان سے ہاتھ ملائے تو ان کے ہاتھوں کی سخت جلد محسوس ہوتی ہے، مگر اکثر خواتین کے ہاتھوں کی جلد سخت اس لئے ہوتی ہے کیونکہ وہ تقریباً روزانہ ہی صابن سے یا ڈش واشنگ بار سے برتنوں کو دھوتی ہیں۔ ان میں بیٹا مافورسینک تھائی ایگزفارسیکا مالیکیولز ہوتے ہیں

جو جلد کو سخت کر دیتی ہے، اسی لئے اکثر ڈاکٹر بھی آپ کو وہی صابن استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جن میں کیفورلک ایسڈ ہو، جوکہ جلد کو سخت ہونے سے بچاتے ہیں۔لیکن آج ہم وومن کارنر میں ڈاکٹر بلقیس کی ہاتھوں کی سخت جلد کو نرم و ملائم اور پھٹے ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کا طریقہ بتانے جا رہے ہیں، جس کا استعمال جلد ہی آپ کے ہاتھوں کو حسین بنادے گا۔٭ ایک چمچ مکھن، ایک گرام کافور کا پاؤڈر اور ایک گرام سہاگہ پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کرکے ایک ملائم سا پیسٹ تیار کرلیں۔٭ اس پیسٹ کو ہاتھوں پر لگائیں، جب بھی برتن دھوئیں، ہاتھوں کو خشک کرنے کے بعد یہ پیسٹ لگائیں۔ رات کو سونے سے قبل اس کو لازمی استعمال کریں۔اس سے خراب اور سخت ہاتھ بھی نرم ہوں گے، ساتھ ہی ہاتھوں کی رنگت بھی نکھرے گی، اور اگر اس کو اپلائی کرنے کے بعد جلد پر خآرش محسوس ہو تو آپ کو اس میں گلاب کا عرق اور دودھ شامل کرکے لگائیںں

Leave a Comment