فیس بک پر کسی کا مذاق اڑانے کی نیت سے ’ہاہا‘ کا ایموجی استعمال کرنا حرام ہے

پاکستان ٹائمز! سوشل میڈیا کا دور ہے،ایموجی کا استعمال بھی بھرپور کیا جاتا ہے،صارفین کس بات پر کیسا محسوس کررہے ہیں،اس کے لئے ایموجیز کا استعمال کیا جاتاہے،خوشی، غم یا بیمار ہوں ایموجیز بھیج کر اظہار کردیا جاتا ہے،فیس بک اور واٹس ایپ پر تو HAHAH یعنی ہنسنے والی ایموجی کا بلا دریغ استعمال کیا جاتا ہے،جس کا مقصد یا تو مذاق اڑانا ہوتاہے

یا پھر مذاق میں جواب دینا۔اس ہاہا ایموجی پر بنگلادیش کے معروف عالم دین احمداللہ نے فتویٰ دیا کہ فیس بک پر کسی کا مذاق اڑانے کی نیت سے ’ہاہا‘ کا ایموجی استعمال کرنا حرام ہے،انہوں نے یہ بات ایک ویڈیو میں کہی، جس میں ان کا کہناتھا کہ صارفین اس ایموجی کو تضحیک کیلئے استعمال کرتے ہیں، اور مذہب اسلام میں کسی کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں ہے۔دوسری جانب مفتی احمد اللہ نے اس بات کی وضاحت بھی کی اگر ہاہا کی ایموجی مزاحیہ پوسٹ کیلئے استعمال کی جائے تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگر مذاق اڑانے کیلئے کسی صارف نے ایسا کیا تو یہ جائز نہیں ہے، کیونکہ اسلام میں مذاق اڑانا ممنوع ہے۔بنگلادیش کے عالم دین نے مسلمانوں سے درخواست کی ایسے عمل سے محفوظ دور رہا جائے جس سے ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا دل دکھائے،مفتی احمد اللہ کو فیس بک اور یوٹیوب پر لاکھوں افراد فولو کرتے ہیں، ان کے اس پیغام پر بھی مثبت ردعمل سامنے آرہاہے۔

Leave a Comment