موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ، یہ دعا پڑھ کر دم کر لیں ، ہر بیماری ختم ہو جائے گی

بیماری کا علاج

پاکستان ٹائمز! موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج جب آپ بیمار ہوں تو گھبرائیں نہیں کیونکہ اللہ پاک نے ہر بیماری کا علاج رکھا ہے۔ بیماری کی حالت میں اللہ پاک سے دعائیں مانگیں ۔ اللہ پاک شفا دیں گے۔ یہ دعا حدیث پاک میں آتی ہے حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جس کا مفہوم یوں ہے جو بندہ سات بار اس دعا کو پڑھ کر دم کرے گا اگر تقدیر میں موت نہ ہو تو اس بندے کو ہر بیماری سے ضرور شفا ملے گی۔

جو شخص بیمار ہو وہ خود بھی یہ دعا پڑھ سکتا ہےیا گھر کا کوئی بھی فرد پڑھ سکتا ہے ۔ دعا یہ ہے اسال اللہ العظیم رب العرش العظیم ان یشفیک میں اس عظیم رب سے سوال کرتا ہوں جو عرش عظیم کا رب ہے کہ تجھے شفا دے یہ بہت ہی آسان دعا ہے اس کو پڑھ کر ضرور دم کریں۔ انشاءاللہ اللہ پاک بڑے سے بڑی بیماری سے شفا دیں گے ۔

Leave a Comment