موت کی وادی کے نام سے مشہور جگہ پر درجہ حرارت اتنا زیادہ ہوگیا کہ کوئی انسان جانے کی جرات نہ کرے

موت کی وادی

پاکستان ٹائمز! پوری دنیا کی طرح امریکہ کے مغربی اور جنوب مغربی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور ایسے میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ’موت کی وادی‘ (Death Valley)میں درجہ حرارت ریکارڈ 54ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا ہے اورحکام کے مطابق آئندہ دنوں میں موت کی وادی کہلانے والے اس علاقے کا درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں بارش نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ یہاں ریت کے ٹیلے اور بے آب و گیاہ چٹیلمیدان ہیں۔حکام نے اس علاقے پر محیط ’ڈیتھ ویلی نیشنل پارک‘ قائم کر رکھا ہے جہاں لوگ بڑی تعداد میں سیاحت کے لیے آتے ہیں تاہم ان لوگوں کو بھی گرمی کے دنوں میں علاقے میں زیادہ دور تک جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔رپورٹ کے مطابق اس وادی میں آج تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 1913ء میں 57ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔درجہ حرارت 54ڈگری تک پہنچنے پر وادی کی سیر کے لیے گئے سیاحوں نے درجہ حرارت میٹر کے ساتھ تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

Leave a Comment