کھانے میں گرم مصالحہ پیس کر ڈالتے ہیں تو ٹہریں اس کے نقصان جاننے

گرم مصالحہ

ڈیلی ٹائمز! کھانے میں گرم مصالحہ نہ ڈالیں تو کھانے کا مزہ نہیں آتا اور ہم میں سے اکثر لوگ تو بھر بھر کر گرم مصالحہ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ گرم مصالحہ ہمارے کھانوں میں جان ڈال دیتا ہے اور ان کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن عموماً گھروں میں خواتین گرم مصالحے کو کھانے میں پیس کر استعمال کرتی ہیں۔ بہرحال آج وومن کارنر سے جانیں کہ پیس کر کیسے گرم مصالحے کو استعمال کرنے سے کیا نقصان ہوسکتا ہے

اور اس کے استعمال کا صحیح طریقہ کیا ہے؟٭ گرم مصالحے کو پیس کر ڈالنے سے ایک نقصان یہ بھی ہوتا ہے کہ اس سے ہمارے کھانوں کا رنگ کالا پڑ جاتا ہے۔٭ حلق زیادہ جلنے کی شکایت ہو جاتی ہے۔٭ معدے میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔٭ کھانا بنانے کے دوران گرم مصالحہ نہیں ڈالیں بلکہ پلیٹ سروو کرتے ہوئے ڈالیں۔٭ زیادہ گرم مصالحہ نہ کھائیں بلکہ ایک پلیٹ میں چٹکی بھر ڈال کر استعمال کریں۔٭ کوشش کریں کہ گرم مصالحے ڈالنے کے بعد دو سے تین قطرے لیموں کے شامل کرلیں تاکہ جلن کا احساس نہ ہو۔ہمارے یہاں لوگ گرم مصالحہ بنانے کے لئے زیرہ، کالی مرچ، لونگ، دار چینی، بڑی الائچی اور دیگر چیزوں کو ایک ساتھ ڈال کر پیس لیتے ہیں اور پھر استعمال کرتے ہیں جبکہ اس کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ٭ تمام تر اجزاء کو 20 منٹ کے لئے توے پردرمیانی آنچ پر سیک لگالیں۔ اس کے بعد آپ مکسر میں ان کو مکس کرکے پاؤڈر تیار کرلیں۔٭

جب آپ اس پاؤڈر کو ڈبے میں بھرنے لگیں تو ایک سے دو قطرے سرکہ ڈال کر پھر گرم مصالحہ ڈالیں۔

Leave a Comment