شدید گرمی کی وجہ سے اسکول بند کردیے گے والدین اور طلبا کے لیے بہت بڑی خبر

شدید گرمی

ڈیلی ٹائمز!  خیبرپختونخوحکومت نےگرمیکی لہر کے باعث پرائمری اور مڈل اسکول دو روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ابتدائی و ثانوی تعلیمخیبرپختونخواکی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابقگرمیکی شدید لہر کے باعث پرائمری اور مڈل اسکولز 11 اور 12 جون کو بند رہیں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہگرمیکی وجہ سے ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے اوقاتکارتبدیل کر دئیے گئے ہیں

جس کے تحت ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز میں حاضری صبح 7 بجے سے 10 بجے تک ہو گی۔پرائمری اسکولز کھلے یا بند رکھنے کا فیصلہ 13 جون کو کیا جائے گا۔میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو صرف وہی مضامین پڑھائے جانے کی ہدایت کی ہے جس میں وہ امتحان دیں گے۔دوسری جانبگرمیکی شدت میں اضافے اور سکولوں میں بچوں کے بے ہوش ہونے کے واقعات کے بعدپنجاببھر کے سرکاری ونجی سکولوں کے لیے نئے اوقاتکارجاری کردیے گئے، سکول صبح سات بجے لگیں گے اور ساڑھے گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔صوبائی وزیرتعلیمڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹر پر جاری پیغام میںپنجاببھر کے تمام سکولوں کیلئے نئے اوقاتکارکا اعلان کیا۔ محکمہتعلیمسندھ نے بھی دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق حکمت عملی واضح کردی ہے، دسویں جماعت کے امتحانات5جولائی سے لیے جائیں گے

اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 26 جولائی سے لیے جائیں گے۔ رواں سال صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔ امتحانات پڑھائے گئے 60 فیصد سلیبس کے تحت لیا جائے گا۔ پیپرز کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا، پرچے میں ایم سی کیوز 50 فیصد، مختصر سوالات 30 فیصد اور 20 فیصد مکمل سوالات کرنے ہوں گے۔ رواں سال پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے۔تمام تدریسی اور غیرتدریسی عملے کیکوروناویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

Leave a Comment