سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ لڑکی کون ہے جو راتوں رات مشہور ہوگئی؟

سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان ٹائمز! بلاشبہ پاکستان میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، ایک سے ایک ابھرتے اور باصلاحیت اسٹارز پاکستان کی سرزمین پر پائے جاتے ہیں لیکن اگر انہیں پالش کیا جائے اور ان کی مہارت کے مطابق انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں۔اب ایک ایسا ہی ابھرتا ٹیلنٹ ردا عرفان کے نام سے سامنے آیا ہے۔

ایک حذیفہ نامی ٹوئٹر صارف نے ردا عرفان کی ویڈیو جس میں انہیں گٹار بجاتے ہوئے لیجنڈری گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کےایک مشہور گانے پر سریلی آواز میں گانا گاتے دیکھا گیا جسے صارفین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ردا عرفان کو ٹیلی وژن پر پرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ردا عرفان کی جانب سے گایا جانے والا گانا دیکھتے ہی دیکھے بہت مشہور ہوگیا ہے۔لڑکی کی اس ویڈیو کو 41 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔درحقیقت ویڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی ردا عرفان پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔ وہ ٹوئٹر سمیت انسٹاگرام پر بھی وجود ہیں جہاں ان کے 3 ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں۔ردا عرفان کو شروع سے ہی گلوکاری کا شوق ہے اور اس سے قبل بھی وہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپنی گانا گانے کی ویڈیو شئیر کر چکی ہیں۔

Leave a Comment