ٹنکیاں فل کروا لیں پٹرول ختم ہونےوالاہے۔۔عوام کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

پٹرول ختم ہونےوالاہے

پاکستان ٹائمز! پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان پیدا ہو گیا .نجی خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابقے پی ٹی میں آئل پیئرزکی خستہ حالی کی وجہ سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا امکان ہے۔سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہاوکیک نے صورتحال سے بذریعہ خط آگاہ کیا.جب کہبائیکو ریفائنری نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے پرپوزل بھیجا ہے.

آئل کمپنیر ایڈوائزیکونسل نےخطرے کی گھنٹی بجا دی ہے.اس نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی پوسٹ ٹرسٹ میں آئل پیئرز کی خستہ حالی سے پٹرولیممصنوعات بالخصوص خام تیل اور موگاس (پٹرول) کی درآمدی سپلائی چین بری طرح متاثر ہو سکتی ہے.جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر ملک بھر میں خام تیل اور پٹرول کیقلت پیدا ہو سکتی ہے. وزیر توانائی حماد اظہر اور سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود کو لکھے گئے خط میں جس کی نقل دی اس میں کہا گیا کہ اوکیک ، ڈاؤن اسٹریم پٹرولیم کمپنیوں کی ایما پر وزارت توانائی کی فوری مداخلت چاہتا ہے. قبل ازیں بتایا گیا کہپاکستان میں مئی2021 کے دوران پیٹرول کی فروخت میں تقریبا15فیصد اضافہ دیکھا گیا اور7لاکھ31ہزارمیٹرک ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے. پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت نے مئی کےدوران14 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو 1. 692 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے

حکام کا کہنا ہے کہ متعدد عوامل نے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سمیت پیٹرول کی طلبمیں اضافہ کیا ہے. پچھلے مہینے ریکارڈ کی گئی کل فروخت میں سے ڈیزل11 فیصد اضافے کے بعد 761،000 ٹن اور فرنس آئل16فیصد اضافے کیساتھ 168،000 میٹرک ٹن تھا رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ، مجموعیطور پر 17.517 ملین میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئی جس میں 7.460 ملین میٹرک ٹن پٹرول ، 6.924 ملین میٹرک ٹن ڈیزل اور 2.649 ملین میٹرک ٹن فرنس آئل شامل ہیں

Leave a Comment