کن علاقوں میں بارشیں ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات

پاکستان ٹائمز! محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا تاہم مری، راولاکوٹ، ژوب اور بارکھان میں بارش ریکارڈ کی گئی

Leave a Comment