روزانہ اس فروٹ کا جوس پئیں ، معدہ انتہائی طاقتور ہو جائے گا

معدہ انتہائی طاقتور

پاکستان ٹائمز! قدرت نے پھلوں اور سبزیوں میں رنگوں کے مطابق بھی ہمارے لیے بیش قدر فوائد رکھے ہیں، ہر رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں مختلف وٹامنز، معدنیات اور غذائیت موجود ہے۔ یہ بات ہمارے لیے باعث تسکین ہے کہ جو پھل اورسبزیاں ہم بطور غذا کھاتے ہیں وہ صرف ہمارا پیٹ ہی نہیں بھر رہی ہوتیں بلکہ ان سے ہمارے جسم کو غذائیت اور بہت سے امراض سے تحفظ بھی مل رہا ہوتا ہے۔

طبّی طور پر پپیتے کے فوائد اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ تلی اور جگر کے مریضوں کیلئے اکسیر اور بواسیر میں مفید ہے۔اس کا شربت سینے کی بلغم نکالنے میں معاون کردار ادا کرتا ہے۔ پپیتے کا چھلکا اور اس کے پتے چوٹ یا زخم کی سوزش ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ان پھلوں میں ایک پپیتہ بھی ہے جس کی غذائیت اور اس کے فوائد سے کوئی ذی شعورانکار نہیں کر سکتا، غذائی اعتبار سے یہ پھلوں میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ پپیتے میں اینٹی آکسیڈنٹس، کیروٹینائیڈز اور بائیو فلیوونائیڈز کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ ڈینگی کا موسم آتے ہی پپیتے کا چرچا بھی عام ہوجاتا ہے کیونکہ اسے اس بیماری کیلئے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ ڈینگی کیلئے اس کی افادیت پر مختلف آراءپائی جاتی ہیں لیکن بعض دوسرے مسائل کیلئے اس کی اہمیت پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ مندرجہ ذیل مسائل کیلئے کچا سبز پپیتا مفید پایا گیا ہے۔

Leave a Comment