چٹکی بھر سونف کے استعمال کے 10 طریقے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

چٹکی بھر سونف

پاکستان ٹائمز! اسے باقاعدہ استعمال کرتے رہنے سے گردے، مثانے میں پتھری نہیں بنتی اور اگر بن بھی گئی تو اس کے استعمال سے پتھری خارج ہوجاتی ہے۔ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے بھی سونف بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ سونف میں زنانہ ہارمونز جیسے ایسٹروجن کو تقویت پہنچانے جیسی خاصیت بھی پائی جاتی ہیں۔

اس لحاظ سے یہ خواتین کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے۔مندرجہ ذیل سونف کے استعمال کی 10 ترکیبیں بتائی گئی ہیں جو انسانی صحت کے لئے سازگار ثابت ہوں گی۔سونف ، بادام ، مصری ہم وزن پیس کر ایک چمچہ سفوف دودھ کے ساتھ صبح و شام استعمال کرنا نظر کی کمزوری دور کرنے کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ سونف 12 گرام، اجوائن 12 گرام ، کالا نمک 6 گرام صاف کر کے باریک پیس لیں اور کھانے کے بعد استعمال کریں، اس کے استعمال سے معدہ درست ہو جائے گا، بھوک بڑھے گی اور کھانا بھی فوری ہضم ہوگا۔ ایک گرام سونف کو آدھے گلاس پانی میں خوب ملا لیں، اس میں چینی اور سفید مرچ کا سفوف شامل کر کے صبح و شام استعمال کریں، اس سے سر کے درد اور چکر سے نجات حاصل ہوگی۔ دمہ کے لئے ایک تولہ سونف آدھا سیر پانی میں جوش دیں جب آدھا رہ جائے تو اس میں شہد ملا کر مریض کو پلا دیں۔ اس کے علاوہ ہر قسم کی کھانسی میں بھی مفید ہے

Leave a Comment