لیموں کے چھلکے کو بھی کم نہ سمجھیں٬ کونسا فائدہ یہ نہیں پہنچاتے؟

لیموں کے چھلکے

پاکستان ٹائمز! لیموں ایک ایسا پھل ہے جو ہر وقت آپ کو دستیاب ہوتا ہے اس پھل کو آپ سردی گرمی دونوں موسموں میں استعمال میں لا سکتے ہیں- اگر آپ اس کا پودا اپنے گھر میں کسی بھی گملے میں لگا لیں تو آپ سارا سال لیموں حاصل کر سکتے ہیں-لیموں ایک چھوٹا مگر انتہائی فائدہ مند پھل ہے آپ لوگ لیموں کے فوائد سے تو واقف ہی ہیں آج ہم اس چھوٹے سے پھل کے چھلکوں کے بارے میں بات کریں گے کہ

یہ کس طرح ہمارے لیے مفید ہیں- آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ لیموں کے چھلکوں میں لیموں سے زیادہ وٹامنز موجود ہیں جس طرح لیموں یا لیموں کا رس ہمارے لیے کئی فوائد کا حامل ہے اسی طرح اس کے چھلکے بھی بہت مفید ہوتے ہیں ۔لیموں کے چھلکوں میں بھی وٹامنز ،کیلشیم اور پوٹاشیم اور دیگر منرلز پائے جاتے ہیں ۔لیموں کے چھلکوں کو استعمال کئی طریقوں سے کیا جا سکتا ہے اسے کسی چائے یا شربت میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔یا پھر اس کے چھلکوں کو کدو کش کر کے کسی غذا کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ان چھلکوں کو دھوپ میں خشک کر لیں اور پھر ان کو پیس کر سفوف بنا لیں اور اس سفوف کو پھر آپ استعمال میں لا سکتے ہیں۔اس سفوف کو کسی کریم،کسی شیمپو یا کسی غذا اور شربت یا پانی میں ملا کر بآسانی استعمال میں لا سکتے ہیں۔لیموں کو اگر فریزر میں جما دیا جائے تو اس کے فوائد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

Leave a Comment